مالاکنڈڈویژن کے ملازمین نے اج ظفرپارک میں ہونے والے جلسہ کومستردکردیا،گل زمین خان

مالاکنڈڈویژن کے ملازمین نے اج ظفرپارک میں ہونے والے جلسہ کومستردکردیا،گل ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پی ڈبیلوڈی لیریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے کہاہے کہ مالاکنڈڈویژن کے ملازمین نے اج ظفرپارک میں ہونے والے جلسہ کومستردکردیاہے کہ وہ ملازمین کانہیں بلکہ مختلف سیاسی ونگ کاجلسہ ہے آج محکمہ سی اینڈڈبلیو مالاکنڈمیں سیرت نبی کانفرنس ہوگی جس میں ملازمین جوق درجوق شرکت کرکے اپنے اسلام دوستی کاثبوت پیش کریں گے ان خیالات کااظہارصدرگل زمین نے پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مرداوربٹ خیلہ میں جلسوں سے کچھ نہیں ہوگااگرگرینڈالائنس ملازمین کے ساتھ مخلص ہے تووہ بنی گالہ میں عمران خان کے گھرکے سامنے اورپشاورمیں وزیراعلیٰ محمودخان کے گھرکے سامنے دھرنادیکرہم اپ سے چندقدم اگے ہونگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ملازمین سیاسی ونگ کے جلسے سے بازرہے اورمحکمہ سی اینڈڈبیلومیں ہونے والے سیرت االنبی کانفرنس میں شرکت کرکے اپنے اسلام دوستی کاثبوت پیش کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -