شیشہ ہاؤس پر چھاپہ 2نوجوان گرفتار

  شیشہ ہاؤس پر چھاپہ 2نوجوان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان نسل کو منشیات و سگریٹ نوشی سے بچانے کی خاطر تھانہ غربی کی حدود میں کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران تھانہ غربی کی حدود شیشہ ہاؤس میں موجود2 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والے نوجوان شیشہ ہاؤس میں سگریٹ نوشی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا جن کے خلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جہا نگیر کو عوام کی طرف سے شکایت وصول ہوئی تھی کہ تھانہ غربی کی حدود پشاور کینٹ صدر نزد گرین شادی ہال میں قائم شیشہ ہاؤس میں کچھ نو جوان سگریٹ نوشی میں مصروف ہیں،جس پر ڈی ایس پی کینٹ رحمت اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد خان نے شیشہ ہاؤس میں سگریٹ نوشی اور منشیات کے استعمال کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پشاور صدر میں قائم شیشہ ہاؤ س سے حراست میں لئے گئے افراد میں ہاشم گل ولد پشم گل اور نقیب ولد قریب اللہ ساکنا ن گلبہار شامل ہیں، پولیس نے شیشہ ہاؤس سے فلیور اور سگریٹ نوشی کے متعدد اوزار بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -