دیر چترال موٹروے بحالی،جماعت اسلامی دیرلویر نے کل 8 اگست  کو آل پارٹیز کا نفرنس طلب کرلی

دیر چترال موٹروے بحالی،جماعت اسلامی دیرلویر نے کل 8 اگست  کو آل پارٹیز کا ...

  

تیمرگرہ (بیوروپورٹ)دیر چترال موٹروے بحالی،جماعت اسلامی دیرلویر نے کل 8 اگست کو آل پارٹیز کا نفرنس طلب کرلی،تمام سیاسی سماجی تنظیموں کو دعوت نامے ارسال،ضلعی ترجمان شعیب احمد کے مطابق ایک سازش کے تحت دیر چترال موٹرے /سی پیک روٹ کو نکالا جاچکاہے جس کی بحالی کے لئے جماعت اسلامی ہر حدتک جانے کے لئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبا ئی اسمبلیوں میں تحریک التواء لا نے کے ساتھ سا تھ جماعت اسلامی ضلع بھر کے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لے 8اگست کو چکدرہ فشنگ ہٹ کے مقام پر آل پارٹیز کا نفرنس کا انعقاد کر ئیگی جس میں مذکورہ مسئلہ کے حل کے لئے تمام مشران کو اعتماد میں لیا جائیگا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -