پاک افغان بارڈر شاہی  پر فایرنگ سے شہید ہونے والا ایف سی اہلکار مسلم خان آبائی قبرستان میں سپرد خاک 

پاک افغان بارڈر شاہی  پر فایرنگ سے شہید ہونے والا ایف سی اہلکار مسلم خان ...

  

تیمرگرہ (بیوروپورٹ) پاک افغان بارڈر شاہی  پر فایرنگ سے شہید ہونے والا ایف سی اہلکار مسلم خان آبائی علاقہ ناصافہ تالاش میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں فوجی حکام کے ساتھ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر دیر ٹاسک فورس کے دستے نے شہید کے قبر پرسلامی دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کا قومی پرچم لہرایا،واضح رہے کہ رات گئے دیرکے علاقہ شاہی میں افغان بارڈ ر سے ملحقہ علاقہ میں سرحد پار فائرنگ سے شہید ہونے والے 24سالہ جوان مسلم خان کی شادی 8ماہ قبل ہو ئی تھی،شہید کے ساتھ دو مزید اہلکار زخمی بھی ہو ئے تھے جن کا پشاور میں علاج معالجہ جاری ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -