شبقدر،تجاوزات کیخلاف آپریشن متعدد تھڑے مسمار،درجنوں گرفتار

  شبقدر،تجاوزات کیخلاف آپریشن متعدد تھڑے مسمار،درجنوں گرفتار

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران سینکڑوں تجاوزات مسمار کر دیئے گئے۔ اپریشن کے دوران ایک درجن افراد بھی گرفتار کر لئے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید فہد افتحار کی قیادت میں میچنی روڈ، مٹہ روڈ، پشاور روڈ اور بٹگرام روڈ پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران سڑکوں پر تجاوزات اور قبضہ بنانے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران سینکٹروں تھڑے مسمار کئے گئے۔ تجاوزات کے خلاف اپریشن میں ڈی ایس پی شبقدر،فاروق زمان، ٹی او آر عباد الرحمان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان اور ایس ایچ او تھاہ بٹگرام قیصر خان کے علاوہ پولیس اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی میں سڑکوں پر قبضہ جمانے والوں سے قبضے وارگزار کر لئے گئے۔ تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران تجاوزات بنانے والے 12افراد گرفتار بھی کئے گئے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید فہد افتحار اور ڈی ایس پی فاروق زمان نے کہا کہ بازار میں تجاوزات کے باعث ٹریفک کے آمد ورفت میں مشکلات بڑھ رہی تھی۔جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں کسی کو تجاوزات بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ دوبارہ تجاوزات بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایدیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید فہد افتحار نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر بازار میں کاروائی جاری رکھیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -