قومی اسمبلی کے ممبر شیر اکبر خان سے ریاض خان کی ملاقات

قومی اسمبلی کے ممبر شیر اکبر خان سے ریاض خان کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض سے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے جمعرات کے روز پشاور میں  ملاقات کی اور ضلع بونیر کے تعلیمی اداروں، انفراسٹرکچر اور بجلی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا معاون خصوصی نے کہا کہ ضلع بونیر پسماندہ ضلع رہ چکا ہے اور پچھلی حکومتوں نے بونیر کی ترقی کے لئے سنجیدگی سے کاوشیں نہیں کی ہے۔ معاون خصوصی نے رکن قومی اسمبلی کیساتھ بونیرکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو چیف کو ہدایات دی ہے کہ ضلع بونیر کے پیر بابا فیڈر پر جاری بائیفرکیشن ورک کی تکمیل،سلارزی اور عاشی زی کے فیڈرز پر کم وولٹیج کے مسئلے سمیت ٹرانسفرمرز کی مرمت کا کام جلد از جلد حل کریں۔ ریاض خان کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی تعلیم اور انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبے بھی منظور کرائی گئی ہے جس کی تکمیل سے ضلع بونیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پورے صوبے سمیت ضلع بونیر میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔معاون خصوصی ریاض خان نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پورے صوبے کی یکساں ترقی کیلئے شب وروز کوششیں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شیر اکبر خان نے کہا کہ ضلع بونیر کے عوام کے تمام مسائل انشاء اللہ اجتماعی کوششوں سے نمٹائیں گے اور ان سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -