مردان پولیس شہداء کے لواحقین کو ہر سہولت فراہم کرینگے،ڈی پی او 

مردان پولیس شہداء کے لواحقین کو ہر سہولت فراہم کرینگے،ڈی پی او 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس افسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہاہے کہ پولیس شہداء کے لواحقین کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانے کے لئے مردان پولیس سرگرم عمل ہے۔اپنی دھرتی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں۔پوری قوم ان شہدا ء کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وہ پختونخوا ریڈیو ایف ایم92.6مردان کے شہدائے پولیس کے حوالے سے خصوصی نشریات میں اظہار خیال کررہے تھے۔ڈی پی او نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے تاریخ رقم کی ہے اور 18سو سے زائد پولیس فورس کے جوانوں نے اپنی جانیں اس مٹی پر نچھاور کی ہے۔مردان کے108شہداء کے لواحقین کو معیاری تعلیم دلانے کے لئے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے اور انہیں مفت تعلیم دی جارہی ہے۔اسی طرح پولیس لائنز میں شہداء کے فیملیز کے لئے ایک ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جہاں انہیں مفت طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت میڈیسن بھی دی جارہی ہے۔اس دوران انہوں نے لائیوکالز کے ذریعے شہداء پولیس کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔