پسکوٹاسک فورسز بنوں سرکل اور خیبر سرکل کا بجلی چوری کے خلاف آپریشن

پسکوٹاسک فورسز بنوں سرکل اور خیبر سرکل کا بجلی چوری کے خلاف آپریشن

  

پشاور(پ ر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، بجلی چوری اور کم والٹیج کی وجہ سے پسکو نے کاروائیاں اور تیز کردی گئی ہیں.مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے 130کنڈوں کو ہٹا یا گیاور 15خراب میٹر تبدیل کیے گئے,11 بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کے لیے درخواستیں بھیج دی گئی.کاروائی کے دوران رننگ اور پی ڈی صارفین سے بقایا جات کی مد میں 2.26ملین کی ریکوری کی گئی جبکہ ایک بڑی رقم کے بقایاجات کی وجہ سے 310 کنیکشن کاٹ دیے گئے اور 25 نئے کنیکشن لیے کاغزات بھی موصول ہوئے, 22 میٹرسی پی 90-میں تبدیل کئے گئے اور 15 کنیکشن کی بحالی کے آرڈرز بھی دیے گئے اور مختلف علاقہ جات میں بجلی کی ٹھیک طرح سے فراہمی کے لیے درختوں کی کٹائی بھی کی گئی. اسی طرح خیبر سرکل تاج آباد سب ڈویژن اچینی 2فیڈر پر ٹاسک فورس کی بجلی چوری کے خلاف کاروائی کے دوران 12بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کے متعلقہ پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیااو ر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ان 12 بجلی چوروں کے پیچھے فی کس ایک لاکھ سے زیادہ بقایا جات ہیں،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -