پارا چنار،کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،2 جاں بحق

پارا چنار،کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،2 جاں بحق

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا پہلا واقعہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں ٹیکسی ڈرائیور مشیر حسین کو ملزمان نے چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے قتل کا دوسرا واقعہ شہر کے ملحقہ علاقہ طوری قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے پستول سے فائرنگ کرکے سید صادق نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگیا پولیس کیمطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -