شبقدر،کار بجلی پول سے جا ٹکرائی ٹرانسفارمر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

شبقدر،کار بجلی پول سے جا ٹکرائی ٹرانسفارمر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  سروکلے میں تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی بجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔بجلی پول گرنے سے ٹرانسفارمر زمین بوس ہو کر دھماکے سے پھٹ گئی جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ موٹر سائیکل سوار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرور کلے پیر قلعہ کے حدود دلہ زاک بائی پاس روڈ دامان میں موٹر کار ایکس ایل آئی نمبر 8409LW تیز رفتاری کی باعث موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سدیس ولد نور علی شدید زخمی ہو گئے جبکہ بے قابو مو ٹر کا ر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بجلی کے دو پول بھی گر گئے اور پول پر نصب بجلی کے ٹرانسفارمر پر بجلی کی 11ہزار لائن گر گئی جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ کر زمین پر گر گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی موٹر سائیکل سوار سدیس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جبکہ کار ڈرائیور روزمین ولد عاصم خان ساکن شیری خیل پنڈیالی کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف279-337Gاور 427 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -