جنوبی وزیرستان آپریشنوں سے  تباہ شدہ مکانات کی معاوضے چیک دینے کا سلسلہ شروع 

  جنوبی وزیرستان آپریشنوں سے  تباہ شدہ مکانات کی معاوضے چیک دینے کا سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان آپریشنوں سے  تباہ شدہ مکانات کی معاوضے چیک دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ آپریشنوں کے دوران تباہ شدہ مکانات کے معاوضے چیک دینے کا سلسلہ عید الضحی کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سمیع اللہ خان کے آفس میں تحصیل تیارزہ اور سرویکئی سے تعلق رکھنے والے 57 خاندانوں میں 2 کروڑ 11 لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کیئے گئے، اس موقع پر پاک آرمی کے میجر منیب بھی موجود تھے۔