منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، منشیات برآمد

 منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران شہر کے نواحی علاقوں میں موبائل فون پر آرڈر حاصل کر کے گھر کی دہلیز پر منشیات فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ موسی زئی سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کو مخبر کے زریعے اطلاع موصول ہوئی کہ انقلاب کی حدود موسی زئی میں منشیات فروش اپنے مکروہ دھندہ میں ملوث ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم مسعود ولد باور موسی زئی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے اور موبائل فون پر مخصوص گاہک سے آرڈر حاصل کر کے ان کو گھر کی دہلیز پر منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا،جس کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی