کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہیں،بریگیڈئیر نذیر حسین 

  کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہیں،بریگیڈئیر نذیر حسین 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ سٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئر نزیر حسین اور ایگزیکٹیو کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ چوہدری بابر حسین نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم انتہائی افسوس ناک ہے دنیا اور عالمی طاقتین کشمیر میں مسلمانوں جاری مظالم کا نوٹس لیں بھارت کو کشمیر میں مظالم کا حساب دینا ہو گا جس طرح کشمیر پاکستان کے نقشے میں شامل ہے ایسی طرح بھارتی مظالم سے بھی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بن جائے گا پاکستان کی جانب سے کشمیر کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی اور کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف مظاہرے جاری رہینگے کشمیری اپنے آپ کو تنہاء نہ سمجھے پاکستانی عوام کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ بہت کشمیری بھائیوں بھارتی ظلم اور بربریت سے نجات مل جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی کشمیری عوام پر ظلم و ستم اور بربریت مزید نہیں دیکھ سکتے کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کے بغیر بقا ناممکن ہے اس لیے ہندو بنیا کشمیر سے نکل جائے اور کشمیری عوام پر ظلم بند کردیں کیونکہ پاکستانی قوم فوج سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں ہے کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرکے پاکستان اور کشمیر کی نہ صرف تکمیل ہوئی بلکہ کشمیری عوام کی خواہش کو بھی عملی جامہ پہنا دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -