حکومت کی پالیسی غریب دشمنی پر مبنی ہے،مولانا گوہر شاہ 

حکومت کی پالیسی غریب دشمنی پر مبنی ہے،مولانا گوہر شاہ 

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ف ضلع چارسدہ کے امیر اور سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سلیکیٹڈ حکومت نے اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب دشمنی کا ثبوت دیا ہے آئے روز کمر توڑ مہنگائی میں نہایت تیزی سے اضافہ ہورہی ہے آٹا،چینی،گھی،پیٹرول کے قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ پاکستان کے غریب عوام کیساتھ ایک سنگین مذاق ہے پاکستان کے غریب عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو ووٹ دیا ہے لیکن نااہل حکمرانوں نے عوام دشمنی کی پالیسی اختیار کی ہے ادویات کے قیمتوں میں اضافہ غریب مریضوں کے موت اور زندگی پر مبنی ہے نااہل وزیر اعظم صرف کمیٹیاں بنانے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں ہے اسلئے موجودہ حکومت فوری طور پر سیلاب روکیں ورنہ مستعفی ہوکر نئے انتخابات کروا کر قوم کا منتخب حکومت کیلئے راستہ ہموار کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -