بھارت مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکا، خالد مجید

بھارت مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکا، خالد مجید

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی قونصلیٹ جدہ کے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ کشمیر کو پنجرے میں تبدیل کرنے کے باوجود، ہندوستان آزادی پسند کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوا۔ ”یوم استحصال کشمیر“ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مجید نے کہا کہ ہم سب کو اجتماعی کاوشوں کے ذریعہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی مسعود پوری، جنرل سکریٹری جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی سردار وقاص، نائب صدر اوؤسیز کشمیر کمیونٹی چودھری معروف حسین نے اسلام آباد میں مندر بنانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ بیرون دنیا تک پہنچانے کیلئے آزاد کشمیر کے رہنماؤ ں کو باہر بھیجا جائے تاکہ وہ زیادہ بہتر انداز میں کشمیر کا مقدمہ  پیش کرسکیں۔ نائب صدر جموں و کشمیر اوورسیز کمیٹی اور مسٹر پرویز یوسف، ممبر کشمیر کمیٹی جدہ نے کہا کہ کشمیر تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔منصور نظام ایڈین نے کہا کہ سعودی عرب کشمیر کے مقصد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔اس موقع پر پاکستان کا نیا نقشہ بھی اسکرین پر دکھایا گیا۔ 

خالد مجید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -