گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام  آج ہونے والے جلسے کی پیرا میڈیکس نے حمایت کردی

      گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام  آج ہونے والے جلسے کی پیرا میڈیکس نے حمایت ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)گرینڈالائنس کے زیراہتمام اج 7اگست کوظفرپارک بٹ خیلہ میں ہونے والے جلسے میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن بٹ خیلہ نے حمایت کااعلان کرکے جلسے میں بھرپورٹ شرکت کریں گے۔ان خیالات کااظہارپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن بٹ خیلہ ہسپتال کے صدرمحمدیونس خان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ جلسہ میں مالاکنڈڈویژن کے دیگراضلاع کے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے طرح بٹ خیلہ ہسپتال کے پیرامیڈیکس بھی شرکت کریں گے اورملازمین کے حقوق کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے اورملازمین کومزیداحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -