پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان اور سینیٹر روبینہ خالد کا صوابی کا دورہ
صوابی(بیورورپورٹ) پی پی پی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر ہمایون خان اور صوبائی انفار میشن سیکرٹری سینیٹر روبینہ خالد نے صوابی کا الگ الگ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پشاور کے سینئر صحافی و نجی چینل کے بیوروچیف عارف یوسفزئی کے ساتھ ان کے بچوں کی وفات پر تعزیت کااظہار کیااور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے ضلعی سیکرٹری جنرل علی خان اور سابق ایم پی اے سکندر عرفان کے حجروں میں جا کر کارکنوں سے ملاقات کی انہوں نے دونوں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال اور صوابی میں پی پی پی کی فعالیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور موقع پر کارکنوں کے مسائل بھی سنے۔ صوبائی ڈپٹی انفار میشن سیکرٹری گوہر علی انقلابی کے علاوہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری جاوید اقبال انقلابی، جنرل سیکرٹری علی خان، انفار میشن سیکرٹری صفدر علی ایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے سکندر عرفان اور پارٹی کے دیگر جیالے بھی اس موقع پر موجود تھے۔