بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز کو صوبے میں الرٹ کر دیا گیا: ناصر شاہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز کوالرٹ کردیا گیا،وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کے نئے سپیل کے حوالے سے حکومت سندھ مکمل طور پر تیار ہے اور مستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز کو صوبے بھر میں الرٹ کردیا گیا، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ، واسا،لوکل باڈیز عملے کومتحرک رکھیں، کراچی میں چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی جاری ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کی حدود میں مستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے، چوکنگ پوائنٹس اورانڈرپاسزپرخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈی ایم سیزکے چیئرمینزضلعی انتظامیہ اور مجھ سے رابطے میں ہیں۔
ناصر حسین شاہ