ملک میں کورونا وائرس سے مزید 5اموات، 322نئے مریض سامنے آگئے 

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 5اموات، 322نئے مریض سامنے آگئے 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6035 ہوگئی جبکہ 322مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 281863 تک جاپہنچی۔اب تک پنجاب میں 2162، سندھ میں 2245 اور خیبر پختو نخوا میں 1215 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 322 کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں پنجاب سے  276 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد سے مزید 19 کیسز، گلگت بلتستان سے 16 کیسز اور آزاد کشمیر سے 11 کیسز سامنے آئے۔پنجاب سے کو ر ونا کے 276 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 93847 اور ہلاکتیں 2162 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 85232 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15141 ہوگئی جبکہ اب تک کورونا سے 167 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12833 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے   کو ر ونا کے مزید 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2116 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وہاں اموات کی تعداد 55 ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک 1836 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے ا کورونا کے مزید 16 کیسز ہلاکت سامنے آئے۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2234 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی جبکہ 1846 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -