اطہر ہاشمی کے انتقال پر  وقار مہدی کا اظہار تعزیت 

اطہر ہاشمی کے انتقال پر  وقار مہدی کا اظہار تعزیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے معروف صحافی روزنامہ جسارت کی چیف ایڈیٹر سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سید اطہر علی ہاشمی نے صحافت کے شعبے کی ترقی کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔ وقار مہدی نے مرحوم  کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -