نوید بھٹی کی سربراہی میں نرسوں کے وفد کی وقار مہدی سے ملاقات

      نوید بھٹی کی سربراہی میں نرسوں کے وفد کی وقار مہدی سے ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی کی سربراہی میں کے ایم سی کی نرسوں کے ایک وفد نے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اور چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے سربراہ وقار مہدی سے ملاقات کی۔کے ایم سی کی نرسز نے پیپلزپارٹی کے رہنما نوید بھٹی سے رابطہ کرکے انہیں اسپتالوں میں ہراساں کیے جانے کے واقعات سے متعلق آگاہ کیا تھا۔نوید بھٹی نے معاون خصوصی وزیراعلی سندھ کو نرسوں کے مسائل  اور اسپنسر اسپتال میں پیش آنے والے واقعہ سے آگاہ کیا۔وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی  خواتین کے تحفظ کی ضامن جماعت ہے۔ہم کسی صورت بھی اس طرح کے واقعات پیش آنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان شکایات کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کے ایم سی کی نرسوں نے بھرپور تعاون کرنے پر معاون خصوصی وقار مہدی اور نوید بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -