سی سی آئی نئے واٹر فلٹریشن  پلانٹس نصب کردیئے

  سی سی آئی نئے واٹر فلٹریشن  پلانٹس نصب کردیئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی آئی آئی پاکستان) نے کامیابی سے گجرانوالہ، فیصل آ باد، لیہ اور بدین کے پسماندہ علاقوں میں چار نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کردی ہے۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے اشتراک سے قائم ان واٹر فلٹریشن پلانٹس میں ریورس اوسموسز اور الٹرا فلٹریشن جیسی صف اول کی آبی ٹریٹمنٹ کی حامل ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے۔ ان چار نئے پلانٹس کے اضافے کے ساتھ اب ملک بھر میں سی سی آئی پاکستان کے نصب شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ ہر پلانٹ انفرادی طور پر فی گھنٹہ 2 ہزار لیٹرز پانی فراہم کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ سی سی آئی پاکستان کا 'پانی 'پروجیکٹ یومیہ بنیادوں پر ایک ملین سے زیادہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کررہا ہے اور گندے پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے لوگ محفوظ ہورہے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -