جماعت اسلامی کی ریلی پر حملہ قابل مذمت ہے،حافظ احمدعلی

جماعت اسلامی کی ریلی پر حملہ قابل مذمت ہے،حافظ احمدعلی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرچی میں دہشت گردی کی نئی لہر نے پورے شہر کو خوف میں مبتلاء کر رکھا ہے مذہبی تقریبات میں اس طرح کی دہشت گردانا کاروئی کر کے ظالم دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں کرسکتے،حکومت سندھ اور وفاقی حکومت ان دہشت گردوں کو بے نقاب کر ے اور عوام کے سامنے پیش کرے اورزخمیوں کے علاج معالجہ میں تعاون کرے اور انہیں معاوضہ دے تاکہ جب  زخمی افراد بہتر سے بہتر علاج کرواسکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -