بینک الفلاح اور ٹیراپے  کے درمیان اشتراک

 بینک الفلاح اور ٹیراپے  کے درمیان اشتراک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینک الفلاح نے پاکستان میں ترسیلات زر کی ادائیگی میں سہولیات کی فراہمی کے لئے عالمی سطح پر ادائیگیوں کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیراپے (TerraPay) سے اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی ٹیراپے کے پارٹنرز کا نیٹ ورک استعمال کرکے پاکستان کے اندر موجود کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں فوری رقم جمع کراسکیں گے۔ اس سہولت کے ساتھ ہی ساتھ بینک الفلاح ترسیلات زر کے کام میں مصروف عمل بیرون ملک پارٹنرز بشمول معروف فن ٹیک اداروں، منی ٹرانسفر آپریٹرز، اور منی سروس بزنس کے اداروں کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے اپنے عزم پر عمل پیرا ہے۔ یہ اشتراک بینک کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت پاکستان میں ترسیلات زر کے لئے مزید تیز رفتار اور زیادہ آسان طریقے بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -