چین کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر  رکھتا ہے،ترجمان وزارت خارجہ

   چین کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر  رکھتا ہے،ترجمان وزارت خارجہ

  

  بیجنگ (آن لائن) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کو دور نہیں کیا جاسکتا۔ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی حل طلب تنازع ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیان میں کہاکہ چین کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھتا ہے، مسئلہ کشمیر پربھی چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے۔یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے مابین تاریخی حقیقت پر مبنی تنازع ہے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی معاہدوں کا بھی حامل ہے۔ جموں و کشمیر میں بھارت کا آرٹیکل کے حوالے سے اقدام غیر قانونی اور غلط ہے۔ مسئلے کو متعلقہ فریقوں کے مابین بات چیت اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے،پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کو دور نہیں کیا جاسکتا۔پرامن بقائے باہمی دونوں کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش کے عین مطابق ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت، تعلقات میں بہتری، خطے میں بہتری  استحکام اور ترقی کے تحفظ کے ذریعے اختلافات کو بخوبی  نمٹائیں گے۔

چینی وزارت خارجہ

مزید :

صفحہ اول -