بینکوں کوماہانہ ایک کروڑکی  ٹرانزیکشن پرمعلومات فراہم کرنا ہونگی،ایف بی آرکا مسودہ

 بینکوں کوماہانہ ایک کروڑکی  ٹرانزیکشن پرمعلومات فراہم کرنا ہونگی،ایف بی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تیار کئے گئے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بینک ماہانہ ایک کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کرنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کی معلومات فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔تفصیل کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی کڑی شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی ادارے رقوم کی نقل وحمل پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ماہانہ ایک کروڑروپے کی ٹرانزیکشن کرنے والے افراد کی معلومات بینک سے حاصل کرنے کے لئے مسودہ تیار کر لیا ہے۔اس کے تحت بینک ماہانہ بنیاد پر ایسے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے جن کے اکاؤنٹ سے ایک ماہ میں ایک کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئی ہوگی۔بینک کو بتانا ہوگا کہ اکاؤنٹ کب کھولا گیا؟ اکاؤنٹ ہولڈر کا کاروبار کیا ہے؟ کریڈٹ کارڈ سے کہاں کہاں ادائیگیاں کی گئی؟ رہائش پاکستان میں ہے یا بیرون ملک؟مسودے پر ایک ہفتے میں اعتراضات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اعتراضات نہ ہونے کی صورت میں مسودے کو قانون کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -