کورونا کے باعث حالا ت خراب ہوئے تو 15استمبر کو سکول نہیں کھولیں گے: سعید غنی 

کورونا کے باعث حالا ت خراب ہوئے تو 15استمبر کو سکول نہیں کھولیں گے: سعید غنی 

  

  کراچی(آئی این پی) سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے باعث حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی سکول نہیں کھلیں گے۔ سکول کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، نجی سکول ایسوسی ایشن نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ مختلف ممالک سے جو رپورٹس آرہی ہے وہ زیادہ اچھی نہیں، کچھ ممالک میں کورونا دوبارہ سے پھیلا ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے، اگر حالات خراب ہوئے تو ہوسکتا ہے 15ستمبر کو بھی سکول نہ کھولیں۔جب کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ  حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے سکولز کھولنے کا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -