وفاقی حکومت نااہل ہے یا اسکی کام کرنے کی نیت نہیں،مرتضیٰ وہاب 

 وفاقی حکومت نااہل ہے یا اسکی کام کرنے کی نیت نہیں،مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کے مالیاتی شیئر میں وفاقی حکومت کی جانب سے کٹوتی پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر آئینی اقدام قرار دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے دعوے کچھ اور کام کچھ اور ہیں۔ وفاقی حکومت نااہل ہے یا انکی کام کرنے کی نیت نہیں ہے ہم فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں۔پی ٹی آئی کی وفاقی سرکار صرف دعوؤں پر چل رہی ہے۔ این ایف سی کے تحت ہر ماہ صوبوں کو  مالیاتی وسائل کی تقسیم کی جاتی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ جولائی میں ٹارگٹ سے زائد محصولات وصول ہوئے اگر وفاقی حکومت کا یہ دعوی درست ہے تو آمدن ہونے کے باوجود سندھ کے63ارب روپے کی مالیاتی شیئر میں کٹوتی کیوں کی گئی۔ سندھ کو صرف جولائی کے مہینے میں ساڑھے 28ارب روپے وفاق سے کم ملے ہیں۔ اگر ہر ماہ صوبائی حکومت کے مالیاتی شیئر میں کٹوتی کی جائیگی تواخراجات کیسے پورے ہونگے؟ صوبائی حکومت اپنے ترقیاتی اہداف کس طرح حاصل کرسکے گی۔ 

مرتضیٰ وہاب 

مزید :

صفحہ اول -