پارک لین ریفرنس، آصف زرداری نےبریت اورریفرنس خارج کرنےکی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی، فیصلہ محفوظ

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری نےبریت اورریفرنس خارج کرنےکی درخواست واپس لینے ...
پارک لین ریفرنس، آصف زرداری نےبریت اورریفرنس خارج کرنےکی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی، فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاؤنٹس کیسز، پارک لین ریفرنس میں نیا موڑ آگیا  اور  آصف زرداری نےبریت اورریفرنس خارج کرنےکی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سماعت شروع ہوئی تو آصف علی زرداری کمرہ عدالت میں موجود نہ تھے ، ان کی طرف سے  آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی اور صحت کو بنیاد بنایاگیا۔ سابق صدرآصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔بعدا زاں  آصف زرداری نےبریت اورریفرنس خارج کرنےکی درخواست واپس لےلی  اور فاروق ایچ نائیک نے موقف اپنایا کہ پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں ،مالیاتی قوانین کاکیس ہے۔ بیب پراسیکیوٹر نے درخواست واپس لینے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ  دلائل مکمل ہونےکےبعددرخواست واپس نہیں لی جاسکتی ، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے،  ایک ماہ فردجرم مؤخر کرواکے درخواست واپس لے رہے ہیں اور استدعا کی کہ درخواست خارج کرکے فرد جرم عائد کی جائے۔

فریقین کے دلائل کے بعد فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ  آصف زرداری کی بریت درخواست پرعدالت حکم جاری کرے گی۔

مزید :

قومی -