بیروت دھماکہ ، فرانس نے وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جو کوئی اور نہ کرسکا

بیروت دھماکہ ، فرانس نے وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جو کوئی اور نہ کرسکا
بیروت دھماکہ ، فرانس نے وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جو کوئی اور نہ کرسکا

  

بیروت (ویب ڈیسک)  فرانس نے لبنان کے دارلحکومت بیروت میں دھماکے کے باعث ہونے والی تباہ کاری  سے پیدا ہونے والے بحران میں مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دورے کے موقعے پر بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران  فرانسیسی  صدر امانوئیل میکرون نے کہا کہ بیروت اور لبنان کے متاثرین  کے لیے بین الاقوامی سطح پر امداد جمع  کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں یورپ، امریکا سمیت تمام خطوں کے ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔اس سے قبل فرانسیسی صدر نے بیروت کا دورہ کیا اور متعدد سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی۔ میکرون نے اس موقعے پر امدادی رقوم کے معاملے شفافیت کی یقینی دہانی کروائی۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ بیروت میں رونما ہونے والے الم ناک واقعے کے بعد پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی بحران سے مقابلے کے لیے لبنان کو قومی وھدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں ںے کہا کہ آئی ایم ایف لبنانی عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ لبنان کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے احتساب اور اعتماد کی بنیاد پر اصلاحات کے ذریعے معاشی نظام کی تعمیر نو کرنا پڑے گی۔

انہوں ںے بین الاقوامی برادری اور لبنان کے دوست ممالک سے بھی اس بحران سے نکلنے میں لبنان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ مارچ میں لبنان نے قرضوں کی عدم ادائیگیوں کے بعد آٗی ایم ایف سے 10 ارب ڈالر قرض کے لیے درخواست کی تھی، جس کی تاحال منظوری نہیں ہوئی۔

مزید :

بین الاقوامی -