نیب نے مریم نواز کو طلبی کے نوٹس کے بعد سوالنامہ بھجوا دیا ، کس بارے میں پوچھا گیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

نیب نے مریم نواز کو طلبی کے نوٹس کے بعد سوالنامہ بھجوا دیا ، کس بارے میں پوچھا ...
نیب نے مریم نواز کو طلبی کے نوٹس کے بعد سوالنامہ بھجوا دیا ، کس بارے میں پوچھا گیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کی جانب سے مریم نواز شریف کی طلبی کا نوٹس جاتی امراءارسال کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھجوا دیا گیاہے ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں کہا گیاہے کہ 1440 کنال اراضی خریداری کے پیسوں کے ذرائع کیا تھے ؟ خریدی گئی اراضی سے متعلق ٹیکسز ادا کیے گئے ؟ کیا خریدی گئی اراضی فروخت بھی کی گئی ؟ کیااراضی زرعی یا کمرشل استعمال میں رہی ؟ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -