انٹر بینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ کیا صورتحال ہے ؟ اہم خبر آ گئی 

انٹر بینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ کیا صورتحال ہے ؟ اہم خبر آ گئی 
انٹر بینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ کیا صورتحال ہے ؟ اہم خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد گزشتہ روز حکومت نے لاک ڈاﺅن ختم کرتے ہوئے دیگر شعبہ جات کو بھی کھولنے کا اعلان کر دیاہے جس پر تاجر برادری اور کاروباری افراد نے اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے کی سطح سے نیچے آ گیاہے ، انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 87 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج اتار چڑھاﺅ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100ا نڈیکس 40 ہزار 166 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی لیکن یہ زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور انڈیکس ایک مرتبہ پھر منفی میں چلا گیا ۔
منفی میں جانے کے بعد مارکیٹ کو ایک مرتبہ پر بوسٹ ملا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 330 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد اس میں پھر سے کمی ہونا شروع ہو گئی اور اس وقت 100 انڈیکس 33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 199 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ سیاحتی مقامات کو  کھول دیا جائے گا جبکہ 8 اگست سے سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز بھی کھول دیئے جائیں گے ، 10 اگست سے تھیٹرز اور سینما ہالز کھول دیا دیئے جائیں گے ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے جا رہے ہیں ، 15 ستمبرسے شادی ہالزکھولے جا سکتے ہیں، بازار ہفتے میں صرف ایک دن بند رہیں گے اور اس کے علاوہ انہیں پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت ہو گی ،تاجرپرانے طریقہ کارکے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں،تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، 7 ستمبرکوتعلیمی ادارے کھولنے کاحتمی جائزہ لیاجائےگا

مزید :

بزنس -