" وزیر اعظم کے مشیر معید یوسف بھارتی بیانیے کو سپورٹ کرتے رہے ہیں اور۔۔۔ " سنیئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) سنیئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر معید یوسف ایک وقت میں پلوامہ اور لشکر طیبہ کے حوالے سے بھارتی بیانیے کو سپورٹ کرتے رہے ہیں۔
جی این این کے پروگرام ” خبر ہے “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف نے دعویٰ کیا کہ مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے ادارہ برائے امن میں کام کرتے رہے ہیں ، جبکہ امریکہ نے انہیں اقامہ بھی دے رکھا ہے۔ تاہم اس سب کو دیکھتے ہوئے ہم ایک ایسے شخص کو کیسے قومی سلامتی کے معاملات سونپ سکتے ہیں جس کے امریکہ کا اقامہ ہو ، جسے امریکی فنڈنگ آتی ہواور وہ امریکہ کے اس ادارے کا رکن ہو جس کے بورڈ ڈائریکٹرز میں سی آئی اے ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری سٹیٹ شامل ہوں۔
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف بھارت نواز بیانیہ کو سپورٹ کرتے ہیں، ارشد شریف کا بڑا انکشاف @arifhameed15 @saeed_qazi @arsched @YusufMoeed @ImranKhanPTI @SMQureshiPTI @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/m9Xtj2KHpt
— GNN (@gnnhdofficial) August 6, 2020
تجزیہ کار ارشد شریف نے کہا کہ امریکہ ادارہ امن میں بیٹھ کر معید یوسف کے پاکستان کے حوالے سے خیالات دیکھیں تو وہ پلوامہ اور لشکر طیبہ کے حوالے سے بھارتی بیانیے کو سپورٹ کرتے رہے ہیں جبکہ وہ عمران خان کے 2018 کے انتخابات سے متعلق یہ کہتے رہے کہ یہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں اس کو ملٹری کا تعاون حاصل ہے۔