فواد چودھری کا رواں ماہ دو پروگرام لانچ کرنے کا اعلان، اپنی خواہش بھی ظاہر کردی

فواد چودھری کا رواں ماہ دو پروگرام لانچ کرنے کا اعلان، اپنی خواہش بھی ظاہر ...
فواد چودھری کا رواں ماہ دو پروگرام لانچ کرنے کا اعلان، اپنی خواہش بھی ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے رواں ماہ دو پروگرام لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کےاگلے دو پروگرام وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے اس ماہ لانچ کریں گے،پہلا پروگرام میڈیکل انجینرنگ سے متعلق ہے،چاہتے ہیں پورے ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دیا جائے،تاکہ400ملین ڈالرکی ایکسپورٹ کو دو سالوں میں 2 بلین ڈالرپرلےجا سکیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے 12 ایکڑ تک کے ہائی-ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے،جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمزچھوٹے کاشتکارکا طریقہ کاشت بدلیں گے اور اس کے ساتھ ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے۔