سید پوری گیٹ میں لڑکی کو بے لباس کرنے اور مبینہ زیادتی کا کیس، دونوں نوجوان اب کہاں ہیں ؟ 

سید پوری گیٹ میں لڑکی کو بے لباس کرنے اور مبینہ زیادتی کا کیس، دونوں نوجوان ...
سید پوری گیٹ میں لڑکی کو بے لباس کرنے اور مبینہ زیادتی کا کیس، دونوں نوجوان اب کہاں ہیں ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سید پوری گیٹ میں لڑکی کو بے لباس کرنے اور مبینہ زیادتی کے کیس کے ملزمان ارسلان اور محسن کی عبوری ضمانت میں 11 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں سید پوری میں لڑکی کو بے لباس کرنے اور مبینہ زیادتی کا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزمان کے وکیل نے عدالت سے کیس کی تیاری کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے ، ملزمان ارسان اور محسن کی عبوری ضمانت میں 11 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ راولپنڈی کے علاقہ سید پوری گیٹ میں رات کے آخری پہر مبینہ طورپر نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور ویڈیو اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔واقعے کوکئی ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو مقدمہ درج ہوا نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ رات دو بجے کا ٹائم تھا ،وہ گلیوں میں چلتی جارہی تھیں، آگے ڈھکی محلے کے باہر چار لڑکے تھے جنہوں اس کے ساتھ زبردستی کی اور مارا بھی۔
ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی کے حکم پر ملزمان محسن اور ارسلان عرف آنی کے خلاف 15 جولائی کو مقدمہ کر لیاگیا تاہم جب پولیس گرفتاری کے لیے پہنچی توشدید مزاحمت کاسامنا کرناپڑا۔ملزمان نہ صرف گرفتاری سے بچ نکلے بلکہ 7 اگست تک عبوری ضمانت بھی کروالی تھی ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کرکے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

مزید :

قومی -