دستی بم حملے میں زخمی جماعت اسلامی قائد آباد کے ناظم انتقال کرگئے

دستی بم حملے میں زخمی جماعت اسلامی قائد آباد کے ناظم انتقال کرگئے
دستی بم حملے میں زخمی جماعت اسلامی قائد آباد کے ناظم انتقال کرگئے

  

کراچی (ویب ڈیسک)گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں دستی بم حملے میں شدید زخمی ہونے والے جماعت اسلامی قائدآباد کے ناظم 55 سالہ رفیق تنولی دوران علاج انتقال کرگئے ، انکی نماز جنازہ ادارہ نور حق کے باہر حافظ نعیم الرحمٰن نے پڑھائی جس کے بعد میت آبائی علاقے مانسہرہ روانہ کردی گئی۔ عزیز بھٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قر یب گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی جانیوالی کشمیر ریلی میں نامعلوم ملزما ن کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے قائد آباد کے رہائشی اور جماعت اسلامی قائد آباد کے ناظم 55 سالہ رفیق تنولی ولد خاں زمان نے جمعرات کو دوران علان اسپتال میں دم توڑ دیا ، مقتول کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا اور آبائی تعلق مانسہرہ سے تھا ، پولیس کے مطابق رفیق تنولی کے پیٹ میں چھرے لگے تھے جس سے لبلبہ اور مثانہ متاثر ہوئے تھے اور وہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -