پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاملہ ، چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے دو ٹوک اور دبنگ اعلان کر دیا ، پوری دنیا کو پیغام دیدیا 

پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاملہ ، چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے دو ...
پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاملہ ، چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے دو ٹوک اور دبنگ اعلان کر دیا ، پوری دنیا کو پیغام دیدیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری ہوم سیریز اب کبھی نیوٹر ل مقام پر نہیں ہو گی ، اپنے ہوم میچز پاکستان میں ہی کھیلیں گے یا پھر نہیں کھیلیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ سال 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں لگتا ہے ، ہماری ہوم سیریز اب کبھی نیوٹر ل مقام پر نہیں ہوں گی ، اپنے ہوم میچز پاکستان میں ہی کھیلیں گے یا پھر نہیں کھیلیں گے ، پاکستان اب محفوظ ملک ہے ، پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ مملکت جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں ، ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں گالف کھیلی ،تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ریسٹورنٹس میں بھی گئی ، جب دو سال بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئے گی تو حالات اور بھی بہتر ہو جائیں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ انگلینڈ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دس وکٹوں پر 326 رنز بنائے جس کے جواب میں اب انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستانی باولرز نے 92 رنز پر انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو پولین پہنچا دیاہے ۔

پاکستان کی جانب اوپننگ پر آنے والے شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 156 رنز کی اننگ کھیلی اور پاکستانی ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ، اس کے علاوہ بابراعظم 69 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ شاداب خان نے 45 رنز کی اننگ کھلی تاہم کپتان اظہر بغیر کوئی سکور بنائے پولین لو ٹ گئے ۔

مزید :

کھیل -