حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کا نیا سی ای او کسے تعینات کر دیا ؟ بڑی خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے بریگیڈیئر (ر) شجاع حسن کو پاکستان سٹیل ملز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شجاع حسن کی بطور سی ای او سٹیل ملز تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر (ر) شجاع حسن کو ایک سال کے لیے پاکستان سٹیل ملز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور تقرری دونوں طرف سے ایک ماہ کے نوٹس پرمنسوخ کی جاسکے گی۔