انگلینڈ کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران سرفراز احمد کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی کہ دیکھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے
مانچسٹر ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں قومی ٹیم 326 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئی اور انگلینڈ اب بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے یادگار اننگ کھیلی اور ان کی اننگ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرا ز احمد کی لوگوں کے دلوں میں عزت میں مزید اضافہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے قومی ٹیم کی جانب سے سب سے لمبی اننگ کھیلتے ہوئے 156 رنز بنائے اور اس دوران ممکنہ طور پر ان کے جوتوں میں کوئی مسئلہ آ گیا جس پر پولین میں موجود سابق کپتان سرفراز احمد ان کیلئے جوتے پچ پر لے آئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اس کے علاوہ سرفراز احمد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گراونڈمیں پانی بھی پلاتے رہے ۔
سوشل میڈیا پر ان کی یہ تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جو کہ وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی زیدی کی نظروں سے بھی گزری اور انہوں نے اسے شیئر کرتے ہوئے شاندار پیغام جاری کر دیاہے ۔علی زیدی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”میرے دل میں سرفرازاحمد کی عزت یہ تصویر دیکھنے کے بعد مزید بڑھ گئی ہے ، کامیابی حاصل کرنے والے سکواڈ کے سابق کپتان نوجوان کھلاڑی کیلئے جوتے لے کر آرہے ہیں جو کہ ان کی قیادت میں کھیلا کرتا تھا ، اس شخص نے زرا بھی انا نہیں دکھائی بلکہ فخر محسوس کروایا ہے ۔“