پہلے ٹیسٹ ، تیسرے روز کا کھیل جاری ، پاکستان نے 130 رنز پر انگلینڈ کے کتنے کھلاڑی آوٹ کر دیئے ؟ اچھی خبر 

پہلے ٹیسٹ ، تیسرے روز کا کھیل جاری ، پاکستان نے 130 رنز پر انگلینڈ کے کتنے ...
پہلے ٹیسٹ ، تیسرے روز کا کھیل جاری ، پاکستان نے 130 رنز پر انگلینڈ کے کتنے کھلاڑی آوٹ کر دیئے ؟ اچھی خبر 

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کے 326رنز کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا لیے ہیں تاہم 196 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 326 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے ” روری برنز “ اور ” ڈوم سبلی “نے میدان میں اتر کر بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن دونوں اوپننگ بیٹسمین پاکستانی باولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے ، روری صرف 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ سبلی 8 سکور بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔

تیسرے نمبر پر آںے والے جوئے روٹ صرف 14 رنز بھی بنانے میں کامیاب ہوئے اور یاس شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ بین سٹوکس کوئی بھی سکور نہ کر سکے اور محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ ان کے بعد آنے والے ” اولی پوپ “ نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا اور 62 رنز کی اننگ کھیل کر نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ اس وقت جوز بٹلر اور کرس ووکس کریز پر موجود ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 وکٹوں پر 326 رنز بنائے جس میں سب سے اہم کردار شان مسعود کا رہا جنہوں نے 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 319 گیندوں پر 156 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ان کے بعد بابر اعظم نے 69 رنز بنائے اور تیسرے نمبر پر شادا ب خان خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے 45 رنز بنائے ۔ان کے علاوہ پاکستان کی جانب سے کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا جبکہ کپتان اظہر علی تو بغیر کوئی سکور بنائے ہی پولین لوٹ گئے ۔

مزید :

کھیل -