عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کتنی دکانیں جل گئیں؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کتنی دکانیں جل گئیں؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ...
عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کتنی دکانیں جل گئیں؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

عجمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے عجمان کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 125 دکانیں خاکستر ہوگئیں۔

عجمان سول ڈیفنس کے ڈی جی عبدالعزیز الشمسی کے مطابق مارکیٹ میں آتشزدگی کے دوران مارکیٹ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، مارکیٹ میں 125 دکانیں تھیں جو راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ ان دکانوں میں بڑی تعداد میں کاٹن، پلاسٹک اور دیگر اشیا سے بنا ہوا سامان سٹور کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ کی شدت زیادہ رہی۔

انہوں نے بتایا کہ خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہر دکاندار کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ تاحال مارکیٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ آگ بجھانے کے بعد مارکیٹ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -