پولیس نے ڈاکو سمجھ کر تین دوستوں پر فائرنگ کردی اور پھر ۔۔۔ کراچی سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پولیس نے ڈاکو سمجھ کر تین دوستوں پر فائرنگ کردی اور پھر ۔۔۔ کراچی سے انتہائی ...
پولیس نے ڈاکو سمجھ کر تین دوستوں پر فائرنگ کردی اور پھر ۔۔۔ کراچی سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی آئی چند ریگر روڈ پر مددگار 15 کے اہلکاروں نے تین دوستوں کو ڈاکو سمجھ کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے پر فائرنگ کرنے والے تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی آئی چند ریگر روڈ پر یونی سنٹر کے باہر تین دوست آپس میں مذاق کر رہے تھے۔ مددگار 15 کے پولیس اہلکاروں نے انہیں ڈاکو سمجھ کر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 37 سالہ اسلم جاں بحق جبکہ وقار نامی شخص زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے متاثرین کے سینوں پر فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے وارننگ کیلئے نہ تو ہوائی فائر کیا گیا اور نہ ہی ٹانگ میں گولی ماری گئی۔ پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے دوستوں نے اپنے ہاتھ اوپر اٹھالیے تھے لیکن پھر بھی فائرنگ کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب فائرنگ میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -