ڈاکٹروں نے مردانہ کمزوری کی دوائی سے کورونا مریضوں کا علاج شروع کردیا، حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے لگے

ڈاکٹروں نے مردانہ کمزوری کی دوائی سے کورونا مریضوں کا علاج شروع کردیا، حوصلہ ...
ڈاکٹروں نے مردانہ کمزوری کی دوائی سے کورونا مریضوں کا علاج شروع کردیا، حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے مریضوں پر اب تک درجنوں ادویات کے ٹرائیلز کیے جا چکے ہیں لیکن ان میں سے ایک آدھ ہی کسی حد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔ اب ایک اور دوا بھی مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے جو دراصل مردانہ کمزوری کی دوا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس دوا کا نام ’ایویپٹاڈیل‘ (Aviptadil)ہے جس کے امریکہ میں جون سے ٹرائیلز جاری ہیں اور اب ڈاکٹروں نے اس کے متعلق حوصلہ افزاءخبر سنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دوا کے ٹرائیلز کے ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے کورونا وائرس کے وینٹی لیٹر پر موجود مریض تین سے چار دن کے اندر وینٹی لیٹر سے اتر جاتے ہیں اور ان کی صحت بہتر ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف یہ دوا انفلیمیشن کو روکنے میں مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے اور دوسری طرف پھیپھڑوں کے خلیوں میں کورونا وائرس کی تعداد بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 5ہسپتالوں میں 300مریضوں پر اس دوا کے تجربات کیے گئے ہیں اور ان حوصلہ افزاءنتائج کے بعد اس کے بڑے پیمانے پر تجربات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ہوسٹن کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’ایک مریض جو موت کے دہانے پر تھا، اس دوا کی وجہ سے تیزی سے روبہ صحت ہو گیا اور اب وہ مکمل صحت مند ہو کر گھر واپس جا چکا ہے۔‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -