چینی حکومت نے اس گھر کے اردگرد موٹروے برج کیوں بنا دیا؟ اصل وجہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

چینی حکومت نے اس گھر کے اردگرد موٹروے برج کیوں بنا دیا؟ اصل وجہ جان کر آپ کو ...
چینی حکومت نے اس گھر کے اردگرد موٹروے برج کیوں بنا دیا؟ اصل وجہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژاﺅ میں ایک نئی ہائی وے برج بنائی گئی ہے لیکن ایک جگہ پر یہ فلائی اوور ایک چھوٹے سے گھر کے دونوں اطراف سے اس طرح گزاری گئی ہے کہ گھر اس کے درمیان میں آ گیا ہے۔ اس گھر کے اطراف میں فلائی اوور بنانے کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق واقعہ کچھ یوں ہے کہ یہ ایک خاتون کا گھر ہے۔ جب اسے بتایا گیا کہ اس جگہ سے ہائی وے برج گزرنی ہے اور اسے گھر خالی کرنا پڑے گا تو وہ تو حکام کے گلے ہی پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اس قدر ضدی واقع ہوئی کہ حکام نے اسے کئی طرح کے لالچ دیئے اور تلافی کے طور پر کئی پیشکشیں کیں لیکن خاتون تھی کہ مان کر ہی نہ دی۔ بالآخر مجبور ہو کر حکام کو اس خاتون کے گھر کو بچاتے ہوئے فلائی اوور تعمیر کرنا پڑا۔ اب اس کی شکل یوں ہے کہ پیچھے سے جڑواں دو رویہ ہائی وے آتی ہے اور خاتون کے گھر سے الگ ہو کر ایک سڑک ایک طرف سے اور دوسری دوسری طرف سے گزر کر آگے پھر جڑ جاتی ہیں۔ 

اس مقام کی فضاءسے بنائی گئی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہے۔ اس فلائی اوور پر بھی لوگ گزرتے ہیں تو اس جگہ رک کر درمیان میں نیچے موجود خاتون کے گھرنظارہ ضرور کرتے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ”لوگوں کے خیال میں اب میرے گھر میں ٹریفک کا شور ہوتا ہو گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ میرا گھر پہلے کی طرح پرسکون ہے اور میں بڑے آرام سے یہاں رہ رہی ہوں۔“

مزید :

بین الاقوامی -