معروف کارٹون سمپسنز میں بیروت دھماکے کی پیشنگوئی بھی کی گئی؟ ایسا انکشاف کہ دنیا دنگ رہ گئی 

معروف کارٹون سمپسنز میں بیروت دھماکے کی پیشنگوئی بھی کی گئی؟ ایسا انکشاف کہ ...
معروف کارٹون سمپسنز میں بیروت دھماکے کی پیشنگوئی بھی کی گئی؟ ایسا انکشاف کہ دنیا دنگ رہ گئی 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کارٹون سیریز ’سمپسنز‘ کے 31سیزنز اور 677اقساط میں کئی طرح کی پیش گوئیاں بھی کی گئیں۔ حال ہی میں اس کی ایک قسط کے ایک منظر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ 1993ءمیں اس کارٹون نے کورونا وائرس کی حالیہ وباءکی بھی پیش گوئی کی تھی اور اب بیروت دھماکے کے متعلق بھی ایسا ہی دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق بیروت دھماکے کے متعلق سمپسنز کی ایک قسط کے منظر کا حوالہ دیا جا رہا ہے جس میں ویسا ہی آگ کا شعلہ اور دھوئیں کا بگولہ اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جیسا لبنان کے دارالحکومت بیروت سے دھماکے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا۔ ابتدائی طور پر سمپسنز کے اس منظر پر مبنی ویڈیو ’انجینئر ملک عمر‘ نامی صارف نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کو ایک بار پھر حیران کر رہی ہے کہ کس طرح سمپسنز کے مصنف نے لگ بھگ تین دہائیاں قبل بیروت دھماکے جیسے ایک اور سانحے کی پیش گوئی کر ڈالی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -