لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر آصف کی قسمت چمک اٹھی، اب کون اس کی تربیت کرے گا؟ زبردست خبر آ گئی

لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر آصف کی قسمت چمک اٹھی، اب کون اس کی تربیت کرے ...
لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر آصف کی قسمت چمک اٹھی، اب کون اس کی تربیت کرے گا؟ زبردست خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی قسمت جاگ اٹھی ہے جسے اب پاکستان آرمی کے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے آصف کو لاہور بلا لیا تھا اور اب خبر آئی ہے کہ لانگ جمپ کرنے والے نوجوان آصف کو پاکستان آرمی کے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔

ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل (ر) اکرم ساہی کے مطابق ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے آصف کی پاکستان آرمی نے تربیت کی ذمہ داری لی ہے، وہ آرمی ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، پاک آرمی جیسے ادارے میں اس باصلاحیت ایتھلیٹ کا شامل ہونا خوش آئند ہے، آرمی کے ساتھ فیڈریشن بھی آصف کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی۔

مزید :

کھیل -