وزیر اعلیٰ عثمان بزدار قانون کا احترام کرتے ہیں،اپوزیشن نے جس نوٹس پر۔۔۔ ترجمان پنجاب حکومت نے حزبِ اختلاف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار قانون کا احترام کرتے ہیں،اپوزیشن نے جس نوٹس پر۔۔۔ ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار قانون کا احترام کرتے ہیں،اپوزیشن نے جس نوٹس پر۔۔۔ ترجمان پنجاب حکومت نے حزبِ اختلاف کی امیدوں پر پانی پھیر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )   ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزداراداوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں،اپوزیشن نے نیب کے جس نوٹس پرخواہشات اور امیدوں کی عمارت کھڑی کی ہے وہ زمین بوس ہو جائے گی، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہیں، شفافیت پر مبنی یہی پالیسیاں اپوزیشن کی آنکھوں میں کھٹکتی ہیں۔

میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اداروں اور قانون کے احترام میں یقینی طور پر نیب کے نوٹس پر پیش ہوں گے لیکن کرپشن کرنے پر نیب کے نوٹسز پر چھپنے والے اپنے بارے میں بھی رائے کااظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنے دو سالہ دور میں شفافیت اور گڈ گورننس کی مثالیں قائم کی ہیں اور اپوزیشن لاکھ کوششوں کے باوجود کسی طرح کی بے ضابطگی کو سامنے نہیں لا سکی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب کے جس نوٹس پر خواہشات اور امیدوں کی عمارت کھڑی کی ہے وہ زمین بوس ہونے جارہی ہے اور اس کی دھول اپوزیشن کے چہرے پر ہی پڑے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انشا اللہ تحریک انصاف اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ پنجاب میں زیادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی اور صوبے اور عوام کی ترقی کے سفر کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -