کالا جادو کے الزامات کے بعد منی لانڈرنگ ، ریا چکروتی سے حکام کی کئی گھنٹے تفتیش ، سشانت سنگھ کی خود کشی کے معاملے میں اہم پیشرفت

کالا جادو کے الزامات کے بعد منی لانڈرنگ ، ریا چکروتی سے حکام کی کئی گھنٹے ...
کالا جادو کے الزامات کے بعد منی لانڈرنگ ، ریا چکروتی سے حکام کی کئی گھنٹے تفتیش ، سشانت سنگھ کی خود کشی کے معاملے میں اہم پیشرفت

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوگئیں۔

جمعہ کے روز اداکارہ ریا چکروتی اپنے بھائی اور والد کے ساتھ ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوئیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ کو منی لانڈرنگ کے معاملات کی تحقیقات کیلئے آج طلب کیا تھا۔

ای ڈی کی جانب سے یہ تحقیقات سشانت سنگھ راجپوت کے اہلخانہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزام کے بعد کی جارہی ہے۔ اس سے قبل 4 اگست کو ریا چکروتی کے اکاؤنٹنٹ رتیش شاہ سے بھی منی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے باورچی اور پی اے نے اداکارہ پر کالا جادو کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

مزید :

تفریح -