بلے بازوں کے بعد باﺅلرز کی بھی شاندار کارکردگی، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر کر دیا

بلے بازوں کے بعد باﺅلرز کی بھی شاندار کارکردگی، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 219 ...
بلے بازوں کے بعد باﺅلرز کی بھی شاندار کارکردگی، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی بلے بازوں کے بعد باﺅلرز نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلش ٹیم کو پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر کر دیا ہے اور اسے 107 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 92 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو شاداب خان نے 127 کے مجموعی سکور پر اولی پوپ کا شکار کر لیا جنہوں نے62 رنز بنائے۔ 159 کے مجموعی سکور پر جوز بٹلر بھی ہمت ہار بیٹھے اور 38 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ مجموعی سکور میں صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد ڈومینک بیس بھی چلتے بنے، وہ 1 سکور بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ 
170 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی اور کرس ووکس 19 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ انگلینڈ کو 9 ویں وکٹ کے نقصان کا سامنا جوفرا آرچر کی صورت میں برداشت کرنا پڑا جنہوں نے 16 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز اینڈرسن ہیں جنہوں نے7 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں روری برنز نے 4، ڈومینک سبلی نے 8، جو روٹ نے 14 رنز بنائے جبکہ بین سٹوکس کوئی سکور نہ بنا سکے۔ 
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر ٹھہرے جنہوں نے18 اوورز میں 66 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور شاداب خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

مزید :

کھیل -