پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،ناقص اجزاء سے تیارکئے گئے 75 ہزار کلو اچارسے ایسی چیزیں برآمد کہ خواتین کی چیخیں نکل جائیں گی

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،ناقص اجزاء سے تیارکئے گئے 75 ہزار کلو ...
 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،ناقص اجزاء سے تیارکئے گئے 75 ہزار کلو اچارسے ایسی چیزیں برآمد کہ خواتین کی چیخیں نکل جائیں گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، ناقص اجزاء سے تیار کردہ 75 ہزار کلو اچار برآمد،مضر صحت اچار میں مکھیاں، چھپکلیاں اور کاکروچ  تک موجود تھے،فوڈ اتھارٹی نے اچار یونٹ کو سیل کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عطاء الحق کھوکھر کی زیرنگرانی بہاولنگر میں واقع اچار یونٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر ٹیسٹی فوڈز اچار ہاؤس اور یونٹ کو پھپھوندی لگے اجزاء کے استعمال، چھپکلیوں کی موجودگی پر سربمہر بھی کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ  ممتاز فروٹ پروڈکٹس میں  کھلے ایریا میں سٹور کیے گئے اچار میں  کاکروچ بھی موجود تھے جبکہ چھپکلیوں اور مکھیوں کی بہتات تھی،فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوری طور پر ناقص اجزاء سے تیار کردہ 75 ہزار کلو اچار برآمد کرتے ہوئے یونٹ کو سیل جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر دودھ کی چیکنگ کے دوران 3,570 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا ۔ عرفان میمن نے کہا دو ہوٹلوں کو  کچن میں چھپکلیوں کی موجودگی اور مکھیوں کی بہتات پر سربمہر کیا گیا ہے۔المدینہ ہوٹل سبزیوں میں چھپکلی پائے جانے، صاف پانی کی سہولت نہ ہونے پر سیل کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،فوڈ فیکٹری مالکان سے گزارش ہے کہ خوراک کے معیار پر خصوصی توجہ دیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -